جان کیری کے بھارت میں دیئے گئے بیانات سے پاکستان کو فرق نہیں پڑتا: سرتاج عزیز

انہوں نے کہا دنیا میں جس طرح کی نئی صف بندیاں ہو رہی ہیں پاکستان اس میں صحیح جانب کھڑا ہے ۔بی بی سی کو انٹرویومیں انکا کہنا تھا یہ صرف یہ پراپیگنڈا ہے جو ہو رہا ہے ،پاکستان کے چین، روس اور مشرق وسطیٰ کے ممالک سے اچھے تعلقات ہیں

562958
جان کیری کے بھارت میں دیئے گئے بیانات سے پاکستان کو فرق نہیں پڑتا: سرتاج عزیز

وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ یہ تاثر غلط ہے کہ پاکستان عالمی تنہائی کا شکار ہو رہا ہے ۔

انہوں نے کہا دنیا میں جس طرح کی نئی صف بندیاں ہو رہی ہیں پاکستان اس میں صحیح جانب کھڑا ہے ۔بی بی سی کو انٹرویومیں انکا کہنا تھا یہ صرف یہ پراپیگنڈا ہے جو ہو رہا ہے ،پاکستان کے چین، روس اور مشرق وسطیٰ کے ممالک سے اچھے تعلقات ہیں۔

کشمیر کے حوالے سے سرتاج عزیز نے کہا کشمیر کا مسئلہ دنیا نے نہیں بلکہ کشمیریوں نے حل کرنا ہے

سرتاج عزیز نے کہا امریکی پالیسی کا مقصد چین کے بڑھتے اثر کو روکنا ہے ۔ ظاہر ہے اس میں انڈیا زیادہ فٹ ہوتا ہے ، انڈیا اور امریکہ میں تعاون میں اضافہ ہو رہا ہے ، دفاعی معاہدے ہوئے ہیں بلکہ ایک طرح کا سٹریٹجک اتحاد بن رہا ہے ۔ دوسری جانب چین، روس اور دوسرے علاقائی ممالک نے شنگھائی اتحاد بنایا ہے اور پاکستان بھی علاقائی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے ان ممالک سے تعلقات کو بہتر بنانے کی پالیسی کے ساتھ ساتھ امریکہ سے بھی اپنے تعلقات کو برقرار رکھنا چاہتا ہے ۔

سرتاج عزیز نے کہا امریکہ سمیت ساری دنیا کو معلوم ہے کہ پاکستان نے پچھلے تین برسوں میں دہشت گردی کے خلاف جو کامیابیاں حاصل کی ہیں وہ دنیا میں کوئی نہیں حاصل کر سکا۔

انہوں نے کہا پاکستان کے سوا ساری دنیا میں دہشت گردی کا وبال بڑھ رہا ہے۔ پاکستان نے نہ صرف اپنے قبائلی علاقوں کو دہشت گردوں سے صاف کر کے وہاں اپنی عملداری قائم کی ہے۔

 



متعللقہ خبریں