شامی شہر جرابلس اور ترک مشرقی شہروں میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں جاری
ترک مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ جرابلس کے مغربی علاقے سے راکٹ داغنے والے دہشت گرد عناصر کو ان کی گاڑیوں اور اسلحہ سمیت تباہ کر دیا گیا ہے
شامی شہر جرابلس میں جاری فوجی کاروائی کے دوران ایک ٹینک پر حملہ کرتے ہوئے تین فوجیوں کو زخمی کرنے والے دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
ترک مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ جرابلس کے مغربی علاقے سے راکٹ داغنے والے دہشت گرد عناصر کو ان کی گاڑیوں اور اسلحہ سمیت تباہ کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب زخمی فوجیوں کو ترکی لاتے ہوئے زیر ِعلاج لے لیا گیا ہے۔
ترک مسلح افواج نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ فرات ڈھال آپریشن بین الاقوامی قوانین کے عین مطابق سر انجام دیا جا رہا ہے۔
اس دائرہ کار میں کلیاہ علاقے پر فضائی کاروائی میں دہشت گرد تنظیم داعش کے اہداف کو ٹھیک نشانہ بنا یا گیا ہے۔
واضح رہے کہ فرات کاروائی جرابلس سے دہشت گرد تنظیم داعش کا صفایا کرنے کے زیرِ مقصد شروع کیا گیا تھا۔
دوسری جانب حقاری کے مضافاتی علاقے چوکورجا میں بھی تعین کردہ دہشت گردوں کے اہداف کو فضائی کاروائی کے ذریعے تباہ کر دیا گیا ہے۔