صدر مملکت ممنون حسین کی ترک سرمایہ کار وں کے وفد سے ملاقات

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں امن وامان کی صورتحال بہت بہتر ہو گئی ہے ، حکومت پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کاروں کو تمام تر سہولیات مہیا کررہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ بین الاقوامی سرمایہ کار پاکستان میں اپنا سرمایہ لگا رہے ہیں

558817
صدر مملکت ممنون حسین کی ترک سرمایہ کار وں کے وفد سے ملاقات

صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں جن سے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہئے۔ صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار یہاں ایوان صدر میں ترک سرمایہ کار کمپنی کے کوچ  ہولڈنگ کے صدرفاتح  کمال ابیجلی  اولو کی قیادت میں ترکی کے بڑے سرمایہ کار گروپ کے وفد سے بدھ کو ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر پاکستان میں ترکی کے سفیر صادق بابرگرگن بھی موجود تھے۔

 صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں امن وامان کی صورتحال بہت بہتر ہو گئی ہے ، حکومت پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کاروں کو تمام تر سہولیات مہیا کررہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ بین الاقوامی سرمایہ کار پاکستان میں اپنا سرمایہ لگا رہے ہیں ،اس سے پاکستان کے زرمبادلہ میں خاصا اضافہ ہوا ہے، یہ پاکستان پر اعتماد کا اظہار ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کے ترکی کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک نے ہر مشکل گھڑی میں نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کر نی چاہئے تاکہ ان تعلقات میں مزید اضافہ ہو سکے۔



متعللقہ خبریں