رینجرزکا آپریشن کراچی سے پنجاب تک بڑھایا جائے: عمران خان

عمران خان نے مطالبہ کیا ہے کہ لاہور میں ٹارگٹ کلرز کے خلاف کراچی کی طرز پر آپریشن کیا جائے،پنجاب میں سیاسی ٹارگٹ کلنگ تشویشناک حد تک بڑھ گئی ہے،ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام کے لیے اسلام آباد میں بھی رینجرز آپریشن کی ضرورت ہے

556086
رینجرزکا آپریشن کراچی سے پنجاب تک بڑھایا جائے: عمران خان

عمران خان نے کہا کہ پنجاب پولیس مسلم لیگ ن کا عسکری ونگ بن کررہ گئی ہے، شریف برادران کو جہاں شکست کا خطرہ ہو وہاں گلو فورس استعمال کرتے ہیں، پنجاب حکومت شدت پسندوں اوردہشتگردوں کے ٹھکانے ختم کرنے میں سنجیدہ نہیں۔

عمران خان نے مطالبہ کیا ہے کہ لاہور میں ٹارگٹ کلرز کے خلاف کراچی کی طرز پر آپریشن کیا جائے،پنجاب میں سیاسی ٹارگٹ کلنگ تشویشناک حد تک بڑھ گئی ہے،ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام کے لیے اسلام آباد میں بھی رینجرز آپریشن کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس ن لیگ کا عسکری ونگ بن چکی ہے،شریف برادران کو شکست کا خوف ہو تو وہ گلوبٹوں کے لے آتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام کیلئےاسلام آباد میں بھی رینجرز آپریشن کی ضرورت ہے،اسلام آباد میں بھی پولیس کی غفلت سے فہد ملک کو قتل کردیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخواتعلیم کےمیدان میں دیگرصوبوں سےآگےہے،تعلیمی نظام میں بہتری ہمارےمستقبل کےلیےبہترین سرمایہ کاری ہے۔

 



متعللقہ خبریں