شہداء کے خون کا ایک ایک قطرہ ہم پر قرض ہے: صدرممنون حسین

اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں پرچم کشائی کی  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ جشن آزادی کے اس موقع پر سانحہ کوئٹہ کے شہداء کو بھولے نہیں ہیں

551634
شہداء کے خون کا ایک ایک قطرہ ہم پر قرض ہے: صدرممنون حسین

صدر ممنون حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لئے ہمارے آباؤ اجداد نے بہت سی قربانیاں دیں اور شہداء کے خون کا ایک ایک قطرہ ہم پر قرض ہے، شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں پرچم کشائی کی  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ جشن آزادی کے اس موقع پر سانحہ کوئٹہ کے شہداء کو بھولے نہیں ہیں، سانحہ کوئٹہ پر پوری قوم دکھی اور غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہے، شہدا کے خون کا ایک ایک قطرہ ہم پر قرض ہے، ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہے، دیدہ و نادیدہ دشمنوں کو بھاگنے نہیں دیں گے، آپریشن ضرب عضب کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آ رہے ہیں، یقین ہے کہ آخری کاری ضرب لگا کر ملک سے دہشت گردوں کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ کردیں گے۔

تقریب سے خطاب میں صدر ممنون نے سانحہ کوئٹہ کے متاثرین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مشکل وقت میں خود کو تنہا نہ سمجھیں، شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا،دہشتگردی میں شہید ہونے والوں کے لہو کا ایک ایک قطرہ ہم پر قرض ہے۔

صدر مملکت نے قوم کو یہ خوشخبری بھی سنائی کہ نیشنل ایکشن پلان کامیابی کے آخری مراحل میں ہے اور دہشت گردوں کےخلاف آپریشن ضرب عضب کے نتائج بھی حوصلہ افزا ہیں۔

ان کا کہناتھا کہ دیدہ اور نادیدہ دشمن کو بھاگنے نہیں دیا جائے گا اور آخری کاری ضرب لگا کر دہشت گردوں کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ کردیا جائے گا۔

صدر مملکت نے کہا کہ آزادی کے اس پر مسرت موقع پر ہمیں اپنے کشمیری بھائیوں کو بھی یاد رکھنا ہے جو گزشتہ کئی دہائیوں سے ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں، ہم یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان ہر عالمی فورم پر کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کرے گا اور ان کی حمایت جاری رکھے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر ہمیں آفات کا شکار پاکستانیوں اور قومی یادگاروں کا تقدس بھی یاد رکھنا ہے۔



متعللقہ خبریں