کوئٹہ میں بم دھماکے سے ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ

صدر اوروزیراعظم نے دھماکے اور کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر بلال انور کاسی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے

547202
کوئٹہ میں بم دھماکے سے ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ

سول ہسپتال کوئٹہ میں آج صبح ایک بم دھماکے میں63 افراد جاں بحق اور پچیس زخمی ہوگئے۔

دھماکہ اس وقت ہوا جب وکلا ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کے باہر جمع تھے جہاں بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر بلال انور کاسی کی میت پوسٹ مارٹم کے لئے لائی گئی تھی۔
بلال کاسی کومنوں جان روڈ کوئٹہ پر نامعلوم مسلح افراد نے اس وقت گولی مارکر ہلاک کردیا تھا جب وہ اپنے گھر سے بلوچستان ہائی کورٹ جارہے تھے۔
دھماکے وقت ہسپتال میں وکلا کی بڑی تعداد موجود تھی جو ساتھی وکیل بلال کاسی پر قاتلانہ حملے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے ۔ سول ہسپتال کوئٹہ میں ایمرجنسی کے سامنے خود کش حملہ آور نے اپنے آپ کو اس وقت اڑایا جب وکلا اور میڈیا کی بڑی تعداد بلوچستان بار کونسل کے صدر بلال کاسی پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے بعد ہسپتال میں موجود تھی ۔

دھماکا اس قدر خوفناک تھا کہ ہر طرف بھگدڑ اور چیخ و پکار مچ گئی ۔ اس موقع پر کئی رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے میں آئے ۔

 دھماکے کے پیش نظر شہر کی تمام ایمبولینسوں کو طلب کر لیا گیا ہے جبکہ کوئٹہ کے تمام ڈاکٹروں کی چھٹیاں منسوخ کر کے ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ہے ۔

وزیراعظم نواز شریف نےدھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں عوام ، فورسز اور پولیس کی بے پناہ قربانیوں کے بعد امن بحال ہوا، کسی کو بلوچستان کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نےکوئٹہ دھماکے کی مذمت کی ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف فرنٹ فٹ پر جنگ لڑ رہے ہیں ۔ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ سول ہسپتال میں دھماکے کے بعد تمام ڈاکٹرز کی چھٹیاں منسوخ کر دیں



متعللقہ خبریں