سندھ رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90 دن کی توسیع

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے چیف سیکرٹری سندھ محمد صدیق میمن اور سیکرٹری داخلہ ریاض حسین سومرو کو مشیر قانون اور سیکرٹری قانون کے ہمراہ وزیراعلیٰ ہاؤس طلب کیا اور پھر تقریباً ایک گھنٹے کی مشاورت کے بعد سندھ رینجرز کے قیام اور اختیارات میں توسیع کردی

542586
سندھ رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90 دن کی توسیع

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے رینجرز کے قیام اور خصوصی اختیارات میں توسیع کی منطوری دے دی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے چیف سیکرٹری سندھ محمد صدیق میمن اور سیکرٹری داخلہ ریاض حسین سومرو کو مشیر قانون اور سیکرٹری قانون کے ہمراہ وزیراعلیٰ ہاؤس طلب کیا اور پھر تقریباً ایک گھنٹے کی مشاورت کے بعد سندھ رینجرز کے قیام اور اختیارات میں توسیع کردی گئی۔

 وزیراعلیٰ سندھ نے رینجرز کے قیام میں ایک سال جب کہ کراچی آپریشن کے لئے خصوصی اختیارات میں 90 روز کی توسیع کی منظوری دے دی ہے۔

واضح رہے کہ سندھ میں رینجرز کے قیام اور اختیارات کی مدت گزشتہ ماہ کی 19 تاریخ کو ختم ہو گئی تھی جس کے بعد سے صوبے میں رینجرز کے اختیارات کا معاملہ شدت اختیار کر گیا تھا۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق رینجرز کے چھاپوں اور گرفتاریوں کے اختیارات میں 90 روز جبکہ قیام کی مدت میں ایک سال کی توسیع کی گئی ہے ۔ وزیراعلی سندھ چیف سیکرٹری سندھ کو ہدایت جاری کی ہے کہ اختیارات کے نوٹفکیشن فوری طور پر جاری کئے جائیں ۔ واضح رہے کہ رینجرز اختیارات 19 جولائی کو ختم ہوچکے تھے ۔

 

 



متعللقہ خبریں