سندھ اسمبلی میں آج نئے وزیراعلیٰ کاانتخاب ہورہاہے

پیپلز پارٹی کے سید مراد علی شاہ مضبوط امیدوار ہیں جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار خرم شیر زماں ہیں ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان شام کو نئے وزیر اعلیٰ سے حلف لیں گے

540143
سندھ اسمبلی میں آج نئے وزیراعلیٰ کاانتخاب ہورہاہے

آج کراچی میں سندھ کے نئے وزیراعلیٰ کاانتخاب ہورہاہے۔سیکرٹری سندھ اسمبلی کو امیدواروں کی طرف سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کاعمل مکمل ہوگیاہے۔

سیکرٹری نے اعلان کیا ہے کہ جمع کرائے گئے تمام سات امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے ہیں۔

  پیپلز پارٹی کے سید مراد علی شاہ مضبوط امیدوار ہیں جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار خرم شیر زماں ہیں ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان شام کو نئے وزیر اعلیٰ سے حلف لیں گے ۔

سندھ اسمبلی کا اجلاس آج سہہ پہر تین بجے منعقد ہوگا جس کی صدارت اسپیکر آغا سراج درانی کریں گے ۔ اجلاس میں قائد ایوان کا انتخاب عمل میں آئے گا ۔

دوسری طرف متحدہ قومی موومنٹ نے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ خفیہ رائے شماری نہیں ہوگی بلکہ ڈویژن آف پول کے سسٹم کے تحت انتخاب عمل میں آئے گا۔ توقع ہے کہ سید مراد علی شاہ قائد ایوان منتخب ہو جائیں گے۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نئے وزیر اعلیٰ سے گورنر ہاؤس میں منعقد ہونے والی تقریب میں حلف لیں گے۔  



متعللقہ خبریں