بھارت کیساتھ مذاکرات میں کشمیر بنیادی مسئلہ ہوگا: دفتر خارجہ

جمعرات کے روز اسلام آباد میں ہفتہ وارنیوزبریفنگ کے دوران ایک سوال کاجواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے آئندہ اجلاس کے دوران کشمیر کا مسئلہ بھرپور طریقے سے اٹھائے گا

540086
بھارت کیساتھ مذاکرات میں کشمیر بنیادی مسئلہ ہوگا: دفتر خارجہ

پاکستان نے عالمی برادری پرزوردیاہے کہ وہ بھارت کومقبوضہ کشمیر میں خون خرابہ بند کرنے اورکشمیرکے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ذمہ داریاں پوری کرنے پرمجبورکرے۔
جمعرات کے روز اسلام آباد میں ہفتہ وارنیوزبریفنگ کے دوران ایک سوال کاجواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے آئندہ اجلاس کے دوران کشمیر کا مسئلہ بھرپور طریقے سے اٹھائے گا۔
نفیس زکریا نے کہاکہ بھارت کے ساتھ کسی بھی مذاکرات میں کشمیربنیادی مسئلہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں آٹھ لاکھ بھارتی فوجیوں کی موجودگی طاقت کے بل بوتے پر قبضہ کرنے اور بھارت کی جانب سے کشمیری عوام کی امنگوں کے خلاف علاقے پر اپنا تسلط قائم کرنے کی واضح مثال ہے۔
ترجمان نے حریت رہنمائوں کی مسلسل نظر بندی پر تشویش کا اظہار کیا اور ان کی جلد رہائی کامطالبہ کیا۔ انہوںنے فیس بک کی جانب سے کشمیریوں کے خلاف مظالم کے بارے میں پوسٹس بلاک کرنے پرافسوس ظاہر کیا۔
ترجمان نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ فیس بک کے ملازمین یادیگر بھارتی ویب سائٹس صورتحال کو چھپانے کی کوشش کررہے ہوں جوکہ فیس بک استعمال کرنے والے صارفین کے اظہار رائے کی آزادی کے بنیادی حق کی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیس بک ایک غیر جانبدار ذریعہ ہونے کے ناطے ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کرے ۔ ترجمان نے کہا کہ اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے تما م ذرائع بروئے کار لائے جائیں گے۔
ترجمان نے ان اطلاعات کی تصدیق کی کہ بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سارک وزراء اجلاس میں شرکت کے لئے پاکستان کادورہ کرینگے۔
انہوں نے کہا کہ اگر اس موقع پر دو طرفہ ملاقاتیں ہوئیں تو پاکستان سمجھوتہ ایکسپریس سمیت تمام دوسرے اہم معاملات اٹھائے گا۔



متعللقہ خبریں