بھارتی وزیرداخلہ آئندہ ماہ 2روزہ دورے پرپاکستان آئیں گے

سارک کے وزرا ئے داخلہ کانفرنس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ، منشیات کی اسمگلنگ سے متعلقہ مسائل ، چھوٹے ہتھیاروں اور اس طرح کے دیگر چیلنجزکا مقابلہ کرنے کے لئے مربوط اور ٹھوس کوششیں زیر بحث لائی جائیں گی

539237
بھارتی وزیرداخلہ آئندہ ماہ 2روزہ دورے پرپاکستان آئیں گے

بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ تین اگست  کو دو روز دورہ پاکستانپر تشریف لائیں گے۔

بھارت کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ تین اگست کو اسلام آباد میں ہونے والے سارک کے وزرائے داخلہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق راج ناتھ سنگھ اپنے دورے میں دو طرفہ تعلقات پر پاکستانی حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے ۔ پٹھان کوٹ حملے کے بعد یہ کسی بھی بھارتی حکومتی رہنما کا پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔  

سارک کے وزرا ئے داخلہ کانفرنس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ، منشیات کی اسمگلنگ سے متعلقہ مسائل ، چھوٹے ہتھیاروں اور اس طرح کے دیگر چیلنجزکا مقابلہ کرنے کے لئے مربوط اور ٹھوس کوششیں زیر بحث لائی جائیں گی۔

دورے میں بھارتی وزیر داخلہ سارک کانفرنس میں شرکت کے علاوہ پاکستان کے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سمیت سارک ممالک کے دیگر وزرائے داخلہ کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے۔

وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ ایسے وقت میں پاکستان آرہے ہیں ، جب مقبوضہ کشمیر میں حزب المجاہد برہان وانی کی ہلاکت کے بعد کشیدگی برقرار ہے۔



متعللقہ خبریں