دہشتگردی پاکستان اور افغانستان کیلئے مشترکہ خطرہ ہے: وزیراعظم نواز شریف

انہوں نے یہ بات افغان صدر اشرف غنی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے ان کی خیریت معلوم کرنے کیلئے انہیں ٹیلی فون کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے اور اپنی سرزمین پر آخری دہشت گرد کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے

530937
دہشتگردی پاکستان اور افغانستان کیلئے مشترکہ خطرہ ہے: وزیراعظم نواز شریف

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی پاکستان اور افغانستان دونوں کیلئے مشترکہ خطر ہ ہے جسے دونوں ملکوں کے درمیان بہتر اور مربوط روابط کے ذریعے ہی ختم کیا جاسکتاہے۔

انہوں نے یہ بات افغان صدر اشرف غنی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے ان کی خیریت معلوم کرنے کیلئے انہیں ٹیلی فون کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے اور اپنی سرزمین پر آخری دہشت گرد کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی سیکورٹی فورسز نے بے پناہ قربانیا ں دی ہیں۔
افغان صدر اشرف غنی نے وزیراعظم کو بتایا کہ آرمی پبلک سکول پشاور کے قتل عام کا سرغنہ عمر خراسانی چند روز پہلے افغانستان میں اپنے چار ساتھیوں کے ہمراہ اتحادی فوج کے حملے میںمارا گیا ہے۔
افغان صدر نے وزیراعظم کی خیریت بھی دریافت کی جن کا پچھلے ماہ لندن میں دل کا آپریشن ہوا تھا۔



متعللقہ خبریں