بیس جولائی کو پاکستان بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی جارحیت کے خلاف عوام کو متحد ہونے کا پیغام دینے کی غرض سے یوم سیاہ منائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے

530555
بیس جولائی کو پاکستان بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان

حکومت پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف 20 جولائی کو ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی ہدایت پر19 جولائی کو ملک بھرمیں یوم الحاق کشمیر منایا جائے گا، اسی طرح   20 جولائی کے روز  کشمیری عوام پربھارتی ظلم و ستم کے خلاف یوم سیاہ منایا جائے گا۔

خیال رہے  کہ مقبوضہ کشمیرمیں گزشتہ 9  دنوں میں  قابض بھارتی فوج کی  فائرنگ سے 40 سے زائد بے گناہ کشمیری جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔

علاقے میں کرفیو نافذ ہے جس سے  روز مرہ کی زندگی مفلوج ہو کر رہ  گئی ہے۔  دوسری جانب  متعدد  حریت رہنماؤں کو نظربند کردیا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں