پاکستان کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت پر شدید احتجاج

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں انسانی حقوق کے موضوع پر خصوصی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ بھارت کے مظالم کے باوجود کشمیری عوام غیرملکی تسلط سے آذادی کےلئے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہے

529738
پاکستان کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت پر شدید احتجاج

 اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ کشمیر میں نوجوان حریت رہنما برہان وانی کی شہادت ماورائے عدالت قتل ہے اور اقوام متحدہ کو اس کا فوری طور پر نوٹس لینے کی ضرورت  ہے۔ انہوں نے  کہا کہ  بھارتی قابض فوج کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو دبانے کے لئے ظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں انسانی حقوق کے موضوع پر خصوصی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ بھارت کے مظالم کے باوجود کشمیری عوام غیرملکی تسلط سے آذادی کےلئے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہے بھارتی قابض فوج کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو دبانے لئے ظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے جس کا کشمیریوں سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں وعدہ کیا گیا تھا۔

پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حق خود ارادیت نہ دینے کے نتیجے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہوئی ہیں جبکہ نوجوان حریت رہنما برہان وانی کو ماروائے عدالت قتل کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام کے وعدے کے مطابق کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دینا ہی کشمیر کے مسئلے کا حل ہے۔

                                                                                



متعللقہ خبریں