لاہور میں وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر غور ہوگا

وزیراعظم نواز شریف کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کشمیری رہنما برہان وانی کے بہیمانہ قتل کے بعد پیدا ہونے والی مجموعی صورتحال اور بے گناہ کشمیریوں کے خلاف بھارتی فوج کی ظالمانہ کارروائیوں پر غور کیا جائے گا

529695
لاہور میں  وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر غور ہوگا

وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج لاہور میں ہو رہا ہے جس میں مقبوضہ کشمیر میں تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔وزیراعظم نواز شریف کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کشمیری رہنما برہان وانی کے بہیمانہ قتل کے بعد پیدا ہونے والی مجموعی صورتحال اور بے گناہ کشمیریوں کے خلاف بھارتی فوج کی ظالمانہ کارروائیوں پر غور کیا جائے گا۔
وزیراعظم اس معاملے پر اب تک کیے گئے اقدامات اور آئندہ لائحہ عمل کے بارے میں کابینہ کو اعتماد میں لیں گے۔

وفاقی کابینہ کااجلاس آج صبح گیارہ بجے ہو رہا ہے ۔ گورنر ہائوس لاہور میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر وفاقی حکومت کا بھرپور لائن آف ایکشن دینے کا فیصلہ ۔ وزیر اعظم نواز شریف مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر انتہائی سخت دو ٹوک پیغام دیں گے ۔ سفارتی ، حکومتی محاذ پر ذمہ داروں کو کشمیریوں کے لئے بھرپور سفارتی جنگ لڑنے کا لائحہ عمل دیا جائے گا ۔ دوست ممالک سے بھی مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر رابطے کیے جائیں گے ۔ پاکستانی سفارت کاروں کو اس صورتحال پر متعلقہ ممالک میں معاملہ اٹھانے کی ہدایت کی جائے گی ۔ بھارتی جارحیت کو کیسے رکوانا ہے ، عالمی فورمز سے رجوع کرنے کا معاملہ بھی کابینہ میں زیر بحث آئے گا ۔ دفتر خارجہ کو اس معاملے پر مزید فعال ہونے کی کابینہ اجلاس میں ہدایت دی جائے گی ۔ وزیر اعظم کشمیریوں کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی اور سفارتی ، اخلاقی حمایت کے عزم کا اعادہ کریں گے ۔ کابینہ کے ایجنڈے پر دیگر آئٹمز کو ثانوی حیثیت حاصل ہوگی ۔ کشمیر مرکزی ایجنڈا ہوگا ۔ اجلاس میں دہشت گردوں کے خلاف جاری ضرب عضب آپریشن کے حوالے سے بھی گفتگو ہو گی ۔ اہم وفاقی وزراء اور سیکرٹریز کابینہ کے اجلاس میں شرکت کے لئے لاہور پہنچ گئے ۔                         

                                                                                   



متعللقہ خبریں