کشمیر میں کشیدگی برقرار، ہلاکتوں کی تعداد 40 ہو گئی

6 روز میں 40 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا جا چکا ہے جبکہ 2500 سے زائد زخمی مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔ کٹھ پتلی حکومت نے گزشتہ روز سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق کو گرفتار کر لیا

528910
کشمیر میں کشیدگی برقرار، ہلاکتوں کی تعداد 40 ہو گئی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر عالمی برادری خاموش ، شہید کشمیریوں کی تعداد چالیس ہو گئی ، چھٹے روز بھی کرفیو نافذ ہے ۔ مقبوضہ وادی میں چھ روز سے بھارتی فوج کی جانب سے معصوم نہتے کشمیریوں پر زندگی تنگ کی جا رہی ہے ۔

 6 روز میں 40 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا جا چکا ہے جبکہ 2500 سے زائد زخمی مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔ کٹھ پتلی حکومت نے گزشتہ روز سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق کو گرفتار کر لیا ۔ حریت رہنماؤں نے کشمیر میں شٹرڈاؤن ہڑتال پندرہ جولائی تک بڑھا دی ۔ اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کی جانب سے کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے ۔

 تنظیم کے سیکریٹری جنرل ایاد امین مدنی کا کہنا ہے کہ آزادی کشمیریوں کا بنیادی حق ہے جس کو دبایا نہیں جا سکتا ۔ بھارتی فوج نے کشمیریوں پر ظلم و ستم کا بازار گرم کر رکھا ہے اس کو روکنا ہو گا اور عالمی برادری کو کشمیر میں ظلم و ستم کی شفاف تحقیقات کرنی ہو گی ۔  

واضح رہے کہ ہندوستان کے زیرِانتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز اور مظاہرین میں ہونے والی حالیہ جھڑپوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد اب تک 40ہوچکی ہے، جبکہ درجنوں زخمی ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

جمعہ 8 جولائی کو ہندوستانی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت کے بعد سے کشمیر کے مختلف علاقوں میں کشیدگی پائی جاتی ہے اور مشتعل افراد ہندوستان کے خلاف مظاہرے کررہے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں