نریندر مودی کی نواز شریف کو عید کی مبارکباد

وزیر اعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق نریندر مودی نے نواز شریف سے ٹیلی فونک گفتگو میں ان کی صحت کے لیے دعا کی  اور  وزیراعظم  کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا

525087
نریندر مودی کی نواز شریف کو عید کی مبارکباد

وزیر اعظم نواز شریف کو ان کے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی نے ٹیلی فون کرکے عید کی مبارکباد کی ہے۔

وزیر اعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق نریندر مودی نے نواز شریف سے ٹیلی فونک گفتگو میں ان کی صحت کے لیے دعا کی  اور  وزیراعظم  کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ  گزشتہ ماہ وزیراعظم نواز شریف کی  اوپن ہارٹ سرجری ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق اب تک لندن میں ہی مقیم ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ روز عید الفطر منائی گئی  جبکہ ہندوستان میں آج  بروز  جمعرات عید منائی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ آپریشن سے قبل وزیراعظم نے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی کو ٹیلی فون کیا اور جلد صحت یابی کے لیے دعاؤں پر ان کا شکریہ ادا کیا تھا۔

آپریشن کے بعد ہندوستانی وزیر اعظم نے نواز شریف کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے پھول بھجوائے تھے۔



متعللقہ خبریں