رمضان اور عید الفطر کے موقع پر شاپنگ سینٹرز پر دہشت گردی کا خدشہ، امریکا

امریکا نے کراچی میں دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر اپنے شہریوں کو نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

519558
رمضان اور عید الفطر کے موقع پر شاپنگ سینٹرز پر دہشت گردی کا خدشہ، امریکا

 

امریکا نے کراچی میں امن و امان کی بگڑتی صورت حال اور دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر اپنے شہریوں کو نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

کراچی میں قائم امریکی قونصل خانے کی جانب سے جاری  بیان کے مطابق کراچی میں رمضان المبارک اور عید الفطر کے موقع پر شاپنگ سینٹرز اور پر ہجوم مقامات پر دہشت گردی کا خدشہ ہے، اس لئے امریکی شہریوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ایسے مقامات پر جانے سے گریز کریں جہاں لوگوں کا ہجوم زیادہ ہو جب کہ امریکی قونصل خانے کے ملازمین اضافی طور پر محتاط رہیں۔

امریکی قونصل خانے کا کہنا ہے کہ 4 جون 2016 کو امریکی شہریوں کے لیے پاکستان کے سفر کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کی گئی تھیں جو اب بھی نافذالعمل۔ہے، اس لئے امریکی شہری پاکستان کے غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔



متعللقہ خبریں