ملک کو نقصان پہنچانے والوں کے احتساب کا وقت آگیا: شہبازشریف

قوم کا پیسہ لوٹنے والوں سے ایک ایک پائی وصول کی جانی چاہیے۔ لاہور میں کاہنہ کاچھا فلائی اوور کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام سے کیے گئے تمام وعدوں کو پورا کررہی ہے

518817
ملک کو نقصان پہنچانے والوں کے احتساب کا وقت آگیا: شہبازشریف

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ احتساب ایسا ہونا چاہیے کہ آئندہ کوئی قومی دولت لوٹنے کا سوچ بھی نہ سکے۔

قوم کا پیسہ لوٹنے والوں سے ایک ایک پائی وصول کی جانی چاہیے۔ لاہور میں کاہنہ کاچھا فلائی اوور کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام سے کیے گئے تمام وعدوں کو پورا کررہی ہے۔

 ڈیڑھ کلو میٹر طویل فلائی اوور ایک سال کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا۔منصوبے سے قوم کے تین ارب روپے بچائے گئے۔ وزیراعلی نے بتایا کہ رنگ روڈ کے جنوبی حصے پر بھی کام شروع ہوچکا ہے۔ چودہ اگست دو ہزار سترہ کو رنگ روڈ کا منصوبہ بھی مکمل ہو جائے گا۔

انہوں نے   کہا کہ  وقت آ گیا ہے کہ ملک کو نقصان پہنچانے والوں کا احتساب ہو۔ سب کا احتساب ہونا چاہئے، انہوں نے کہا سر سے پاؤں تک کرپشن میں ڈوبے لوگ آج لیکچر دے رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا اس وقت جب ترقی اور خوشحالی کی گاڑی پٹڑی پرچڑھ چکی ہے توچند مخالفین اس سفر کو روکنے کے درپے ہیں اور دھرنے کے ذریعے ترقی و خوشحالی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا چاہتے ہیں لیکن دھرنا دینے والے پہلے اپنے گریبا ن میں جھانکیں، بات نکلی تو بہت دور تک جائے گی۔انہوں نے کہا ان لوگوں نے قومی دولت لوٹ کر سوئٹزرلینڈ کے بینکوں میں جمع کرائی یا دبئی میں جائیدادیں خریدیں، ان سب کو احتساب کے شکنجے میں آنا ہوگا۔



متعللقہ خبریں