پنجاب کاآئندہ مالی سال کیلئے بجٹ آج پیش کیا جا رہا ہے

وزارت خزانہ پنجاب کے ذرائع کے مطابق نئےمالی سالی کے لئے پنجاب کے بجٹ کا تخمینہ تقریباً 1650ارب روپے لگایا گیا ہے جس میں پنجاب کواین ایف سی کےتحت قابل تقسیم محاصل کی مد میں اندازاً 1045ارب روپے ملنے کا امکان ہے

509519
پنجاب کاآئندہ مالی سال کیلئے بجٹ آج پیش کیا جا رہا ہے

پنجاب کا 1650 ارب روپے سے زائد حجم کا بجٹ آج پیش کیا جارہا ہے۔

وزیرخزانہ پنجاب ڈاکٹرعائشہ غوث پاشا آئندہ مالی سال کا بجٹ سوموار  کو  صوبائی اسمبلی میں پیش کریں گی۔

وزارت خزانہ پنجاب کے ذرائع کے مطابق نئے مالی سالی کے لئے پنجاب کے بجٹ کا تخمینہ تقریباً 1650 ارب روپے لگایا گیا ہے جس میں پنجاب کو این ایف سی کے تحت قابل تقسیم محاصل کی مد میں اندازاً 1045 ارب روپے ملنے کا امکان ہے جب کہ مجموعی طور پر صوبائی آمدنی کا تخمینہ 285 ارب روپے اور 320 ارب روپے دیگر ذرائع سے حاصل ہونے کا تخمینہ ہے۔

پنجاب کے آئندہ مالی سال کے مجموعی بجٹ میں اخراجات جاریہ کا تخمینہ 1100 ارب روپے جبکہ ترقیاتی اخراجات کا تخمینہ 550 ارب روپے لگایا گیا ہے۔ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس عائد نہ کرنے کی تجویزہے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اورپنشن میں اضافہ وفاق کی جانب سے کئے گئے 10 فیصد اضافے کے مطابق کیا جائے گا۔

دریں اثنا پنجاب کی وزیرخزانہ ڈاکٹرعائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ پنجاب کا آئندہ مالی سال بجٹ دوررس نتائج کا حامل ہوگا، جس میں عام آدمی پرکم سے کم بوجھ ڈالا جائے گا۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ شہبازشریف کی سربراہی میں صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوگا جس میں بجٹ تجاویز کی منظوری دی جائے گی۔



متعللقہ خبریں