پاک ۔ بھارت تعاون خطے کے استحکام کے لیے شرطیہ ہے، مارک ٹونر

امریکی دفتر خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر نے پاکستان، بھارت اورافغاانستان کے درمیان اتفاق و تعاون کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی کوشش کی

508699
پاک ۔ بھارت تعاون  خطے کے استحکام کے لیے شرطیہ ہے، مارک ٹونر

امریکی  دفتر ِخارجہ کا کہنا ہے کہ کہ پاکستان اور بھارت کو   سلامتی   معاملات میں ایک دوسرے سے تعاون قائم کرنا چاہیے۔

امریکی دفتر ِخارجہ  کے نائب ترجمان مارک ٹونر نے  صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان اور بھارت دونوں سے تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے متمنی ہیں۔ ان دونوں ملکوں  کو بھی سیکیورٹی معاملات میں ایک دوسرے سے تعاون کرنا چاہیےجس میں افغانستان بھی شا مل ہو ، تینوں ملکوں کے باہمی  تعاون سے امریکہ   بھی  نفع میں رہے گا۔

مارک ٹونر  نے مزید  کہا  کہ  افغان حکومت طالبان سے مذاکرات  کی خواہاں  ہےتا ہم  طالبان کو بھی مفاہمتی عمل کا حصہ بننا چاہیے۔  ہم   امید کرتے ہیں  کہ طالبان کو جلد احساس ہو جائے گا کہ افغانستان کو مفاہمت کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ افغانستان میں امریکی افواج کو مزید حملوں کا اختیار دیا گیا ہے تاہم امریکی افواج کی بنیادی ذمہ داری افغان فوج کی تربیت کرنا   ہے۔

 



متعللقہ خبریں