امریکہ ملا فضل اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنائے، جنرل راحیل شریف

شدت پسندوں کے خلاف مشرکہ کارروائیوں کی ضرورت ہے، لیکن افغانستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کا الزام ایک درست فعل نہیں ہے، سربراہ پاک فوج

508641
امریکہ ملا فضل اللہ کے  ٹھکانوں کو نشانہ بنائے، جنرل راحیل شریف

پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے امریکی حکام سے افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان کے سربراہ ملا فضل اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

انہوں نے   یہ مطالبہ پاکستان کے دورے پر موجود  امریکی وفد کے ساتھ جی ایچ کیو میں   ملاقات  میں پیش کیا۔

فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ اور افغانستان کی خفیہ ایجنسی کو پاکستان کے اندر  دہشتگردی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شدت پسندوں کے خلاف مشرکہ کارروائیوں کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ سرحدی انتظام  کو مزید بہتر کرنے سے علاقے میں امن واستحکام آئے گا۔

بری فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے پاکستان پر افغانستان میں عدم استحکام کا الزام عائد جا رہا ہے جب کہ پاکستان افغانستان میں چار ملکی گروپ کی سفارشات کے تحت امن عمل کو جاری رکھنے کا خواہاں ہے، افغانستان میں عدم استحکام کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرانا  ایک  بدقسمتی کی بات ہے۔

امریکی وفد میں افغانستان میں کمانڈر ریزولوٹ سپورٹ مشن کے جنرل جان نکلسن اور پاکستان اور افغانستان کے لیے امریکہ کے خصوصی مندوب رچرڈ اولسن شامل ہیں جنہوں نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے جنرل ہیڈ کواٹر میں ملاقات سے قبل پاکستان کے وزیر اعظم کے خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز سے وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی۔



متعللقہ خبریں