احتساب کا عمل وزیراعظم اور انکے اہلخانہ سے شروع ہونا چاہئے: سابق صدر زرداری

اس موقع پر اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے آصف زرداری کو ٹی او آرز کے حوالے سے پیشرفت سے آگاہ کیا اور بجٹ سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ بجٹ2016-17 میں عوام کو مناسب ریلیف نہیں دیا گیا

507817
احتساب  کا عمل وزیراعظم اور انکے اہلخانہ سے شروع ہونا چاہئے: سابق صدر زرداری

پاکستان کے سابق صدر  آصف علی زرداری نے  کہا ہے کہ احتساب وزیراعظم اور ان کے اہل خانہ سے شروع ہونا چاہیے ۔ ٹی او آرز کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ پیپلز پارٹی کا موقف واضح ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے دبئی میں  میں ملاقات کے دوران کیا۔

 ملاقات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف زرداری نے خورشید شاہ کو ہدایت کی کہ پانامالیکس پر حکومت کو ٹف ٹائم دیا جائے اور پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر بھرپور آواز اٹھائی جائے ،پاناما لیکس پر پیپلز پارٹی تمام فیصلے اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت سے کرے ۔

 انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمانی کمیٹی میں اعتزاز احسن کے موقف کو آگے بڑھایا جائے ۔ اس موقع پر اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے آصف زرداری کو ٹی او آرز کے حوالے سے پیشرفت سے آگاہ کیا اور بجٹ سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ بجٹ2016-17 میں عوام کو مناسب ریلیف نہیں دیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے پانامالیکس کے معاملے پر حکمت عملی پر طویل مشاورت بھی کی۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کے جلد ہی وطن لوٹ کر پارٹی کے سربراہ کے موقف سے پارٹی ورکروں اور  اراکین  کو آگاہ کرنے کی توقع کی جا رہی ہے۔                                                                        



متعللقہ خبریں