امریکہ میں متعین پاکستانی سفیر محمد علی کلے کی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے

وزیر اعظم نواز شریف نے سفیر پاکستان کو اس حوالے سے ہدایات جاری کر دی ہیں

506521
امریکہ میں متعین پاکستانی سفیر محمد علی کلے کی نماز جنازہ  میں شرکت کریں گے

امریکہ  میں متعین  پاکستانی سفیر باکسر محمد علی کی نماز جنازہ میں شرکت کر یں  گے۔از شریف نے ان  کو ہدایت کردی ہے۔

وزیراعظم نواز شریف جو کہ اسوقت  لندن میں  زیرِ علاج ہیں نے  امریکا میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی کو ہدایت کی ہے کہ وہ عالمی شہریت یافتہ باکسر محمد علی کی نمازہ جنازہ میں شرکت کر کے پاکستان کی نمائندگی کریں۔

واضح رہے کہ 74 سالہ باکسر محمد علی 4 جون کو امریکہ  میں زیر ِ علاج  اسپتال میں انتقال کر گئے تھے جن کی آخری رسومات    بروز  جمعہ ادا کی جائیں گی ۔

محمد علی کلے امریکی ریاست کنٹکی کے شہر لوئسویل میں ایک عیسائی گھر میں پیدا ہوئے لیکن 1975 میں انہوں نے  اسلام  قبول کر لیا ۔  1978 میں محمد علی کو اس وقت بڑا دھچکہ لگا جب وہ خود سے 12 برس کم عمر لیون اسپِنکس سے ہار گئے لیکن 8 ماہ بعد محمد علی نے اسپِنکس کو شکست دے کر ایک بار پھر اپنا کھویا ہوا اعزاز دوبارہ حاصل کیا ،  یہ   تاریخ میں پہلی بار تین مرتبہ عالمی اعزاز اپنے نام  کرنے والی  ایک  معروف شخصیت  تھے۔

 

 



متعللقہ خبریں