دہشتگردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے : چودھری نثار علی

اسلام آباد میں پولیس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا کہ یہاں ایک بھی اہلکار سفارشی نہیں ہے بلکہ تمام افراد میرٹ پر منتخب ہوئے ہیں

504708
دہشتگردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے : چودھری نثار علی

اسلام آباد میں پولیس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا کہ یہاں ایک بھی اہلکار سفارشی نہیں ہے بلکہ تمام افراد میرٹ پر منتخب ہوئے ہیں۔

پاسنگ آؤٹ پریڈ اسلام آباد پولیس لائن ہیڈ کوارٹر میں ہوئی ۔ پاس آؤٹ ہونے والے ریکروٹس نے وزیر داخلہ چودھری نثار کو سلامی دی ، خواتین کا دستہ بھی سلامی دیتا ہوا ڈائس کے سامنے سے گزرا ۔ پولیس کے گھڑ سوار دستے نے بھی مہمان خصوصی کو سلامی دی۔

اس موقع پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ رینجرز اور پاک فوج کی ریپڈ رسپانس فورسز ،قوم اور قوم کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں ،آگے بڑھیں اور اپنا نام پاکستان کی تاریخ میں روشن کریں۔
وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ دوسال پہلے روزانہ دو سے پانچ بم دھماکے ہوتے تھے۔ہم نے گزشتہ دو سال پاکستان سے دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے بہت محنت کی اس سلسلہ میں افواج پاکستان،پولیس، دیگر فورسز کے ساتھ ساتھ عوام نے بھی بہت جدوجہد کی یہی وجہ ہے کہ آج دہشتگردی کے واقعات میں تاریخی کمی آئی

انہوں نے کہا کہ  بھرتیوں میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے ۔سیاسی وابستگی، خاندان اور زبان سے بالا تر ہو کر ان نوجوانوں کا انتخاب کیا گیا۔میری خواہش تھی کہ اسلام آباد پولیس میں نیا خو ن آئے گا۔
انہوں نے کہا ہرشعبہ میں میرٹ کو سامنے رکھ کرکام کیا جائے تو معاملات صحیح سمت میں گامزن ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا اسلا م آباد کو جرائم سے پاک کریں گے۔ ہم سب کو اللہ کو جواب دینا ہے۔
 



متعللقہ خبریں