وزیراعظم نواز شریف تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں انہیں آج کمرے میں منتقل کردیا جائے گا: مریم نواز شریف

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ صبح میری اپنے والد سے بات ہوئی تاہم گلے میں سوزش کی وجہ سے انہیں بولنے میں تکلیف ہورہی تھی لیکن  وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں

502327
وزیراعظم نواز شریف تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں انہیں آج کمرے میں منتقل کردیا جائے گا: مریم  نواز شریف

وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کے گلے میں سوزش کی وجہ سے بولنے میں تکلیف ہورہی ہے لیکن وہ تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں جو کہ انتہائی شکر کے لمحات ہیں۔

وزیر اعظم نواز شریف کو آج آئی سی یو سے کمرے میں منتقل کئے جانے کا امکان ہے ۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ صبح میری اپنے والد سے بات ہوئی تاہم گلے میں سوزش کی وجہ سے انہیں بولنے میں تکلیف ہورہی تھی لیکن  وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں جو کہ انتہائی شکر کے لمحات ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صبح 2 سرجنز نے نواز شریف کا چیک اپ کیا اور ان کے سینے سے 2 ٹیوب نکال دی گئی ہیں جس سے وہ کافی آرام  محسوس کررہے ہیں جب کہ ان کا آپریشن کرنے والے سرجنز وزیراعظم کی صحت یابی پر بہت خوش ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن نے اسحاق ڈار کو فون کر کے جبکہ مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو فون کر کے وزیر اعظم کی طبیعت کے بارے میں دریافت کیا ۔ وزیر اعظم ہارٹ سرجری کے بعد تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں ۔

وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے لندن سے ویڈیو لنک پر اجلاس سے خطاب کے دوران ایک بار پھر وزیر اعظم کی صحت کے لئے دعائیں کرنے پر قوم کا شکریہ ادا کیا ۔



متعللقہ خبریں