جنرل راحیل شریف کی صدر اردوان اور جنرل ہلوسی اقار کیساتھ ملاقات

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ترکی میں کثیرالقومی فوجی مشقوں کامعائنہ کیا جہاں ترک جنرل ہلوسی اکار نے جنرل راحیل شریف کا خیرمقدم کیا۔

501541
جنرل راحیل شریف کی صدر اردوان اور جنرل ہلوسی اقار کیساتھ ملاقات

 

 آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ترک صدر طیب اردوان اور ترک چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقاتیں کی جس میں ترک حکام نے جنگی مشقوں میں پاک فوج کے سربراہ کی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  کےمطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ترکی میں کثیرالقومی فوجی مشقوں کامعائنہ کیا جہاں ترک جنرل ہلوسی اکار نے جنرل راحیل شریف کا خیرمقدم کیا۔ ترجمان کے مطابق کثیرالقومی فوجی مشقیں کل رات اور آج کی گئیں جس میں پاکستان، ترکی، امریکا، برطانیہ، سعودی عرب، بیلجیئم، قطر اور آذر بائیجان کی افواج نے حصہ لیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطاق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ترک صدر طیب رجب اردوان اور ترک چیف آف جنرل اسٹاف سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں جس میں ترک صدر نے جنرل راحیل شریف کی موجودگی اور پاک فوج کے دستوں کی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا جب کہ ترک صدرنے آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی کامیابیوں کو بھی سراہا۔ اس موقع پر ترک صدر کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے سربراہ کے مشقوں میں موجود ہونے سے پاک ترک برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان فوجی مشقوں سے دوطرفہ دفاعی تعاون میں اضافہ ہوا ہے اور پاکستان اور ترکی نے 3 سال کے دوران 52 مشترکہ فوجی مشقوں کا انعقاد کیا ہے۔



متعللقہ خبریں