حکومت کے ساتھ پاناما لیکس کےبارے میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا: ذرداری

زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ پاناما لیکس کےمعاملے کو نظرانداز کرنےکا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی تحقیقات کیلئے ٹی او آرز کی تیاری میں مصروف ہے

500263
حکومت کے ساتھ پاناما لیکس کےبارے میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا: ذرداری

پاکستان  کے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پاناما لیکس کے معاملے پر وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ کسی قسم کی مفاہمت سے متعلق   شائع ہونے والی رپورٹس   کو یکسر مسترد  کرتے ہوئے  ہے کہا ہے کہ  پاناما لیکس کے بارے میں  مسلم لیگ نون کے ساتھ  کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا ہے  اور اخبار ات میں وزیراعظم کے ساتھ کسی قسم کی مفاہمت کی  جو  خبریں شائع ہوئی ہیں ان کو حقیقت سے ذرہ  بھر بھی کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے نہ صرف ان رپورٹس کو مسترد کیا بلکہ کہا کہ پیپلز پارٹی نے پاناما لیکس کے معاملے کو حتمی نتیجے پر پہنچانے کا فیصلہ کرلیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے پارٹی قیادت نے آپس میں اور دیگر اپوزیشن جماعتوں سےمشاورت کے بعد اصولی موقف اپنایا ہے۔

زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ پاناما لیکس کےمعاملے کو نظرانداز کرنےکا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی تحقیقات کیلئے ٹی او آرز کی تیاری میں مصروف ہے۔



متعللقہ خبریں