وزیر اعظم نواز شریف کی اوپن ہارٹ سرجری ہو گی

وزیر اعظم کے  ترجمان محی الدین وانی کا کہنا  ہے  کہ وزیراعظم ایک ہفتے تک لندن کے ہسپتال میں قیام کریں   گے

499283
وزیر اعظم نواز شریف کی اوپن ہارٹ سرجری ہو گی

خبر رساں ادارے اے پی نے پاکستان کے وزیرِ اعظم کے ایک ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ نواز شریف کی اگلے ہفتے لندن میں اوپن ہارٹ سرجری ہو گی۔

وزیر اعظم کے  ترجمان محی الدین وانی کا کہنا  ہے  کہ وزیراعظم ایک ہفتے تک لندن کے ہسپتال میں قیام کریں   گے۔

ترجمان نے وزیرِ اعظم کی صحت کے بارے میں کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا ان کے پہلے آپریشن کے بعد انھیں کچھ ’پیچیدگیوں‘ کا سامنا تھا۔

یاد رہے کہ  سنہ 2011 میں نواز شریف کو لندن میں انجیو گرافی کے دوران پیچیدگی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

سرکاری طور پر تاحال یہ نہیں بتایا گیا کہ وزیرِ اعظم نواز شریف کی اوپن ہارٹ سرجری اور ان کی مکمل صحت یابی کے دوران امورِ حکومت کون چلائے گا؟

بعض مبصرین کا خیال ہے کہ اس حوالے سے کسی سینئیر وزیر کو چنا جائے گا۔

تحریکِ انصاف کے چیئر مین عمران خان نے وزیرِ اعظم کی صحت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

عمران خان کا ٹوئٹر پر کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم کی کامیاب سرجری اور جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔



متعللقہ خبریں