پاکستان میں بس کو حادثہ، 9 افراد ہلاک اور 37 زخمی

حادثے میں زخمیوں کا کہنا ہے ہے ڈرائیور کے مبینہ طور پر نشے میں ہونے اور بس کو بڑی تیز رفتاری سے چلا رہا تھا

496545
پاکستان میں بس کو حادثہ، 9 افراد ہلاک اور 37 زخمی

پاکستان میں  ایک مسافر  بس کو حادثے سے خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق جب کہ 37 زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق شہداد کوٹ سے کراچی آنے والی مسافر بس تیز رفتاری کی بنا پر  حیدر آباد میں انڈس ہائی وے پر سن کے مقام پر الٹ گئی  جس سے یہ المیہ پیش آیا ۔ امدادی ٹیموں کے کارکنان  نے بس کو کاٹ کر لاشوں اور زخمیوں کو باہر نکالا، زخمیوں کو فوری طور پر قریب کے اسپتال  پہنچایا گیا جن میں  سے بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

زخمیوں  کا کہنا ہے کہ  بس کا ڈرائیور مبینہ طور پر نشے میں تھا اور حادثے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔

 



متعللقہ خبریں