ہم  پاکستان کی علاقائی سالمیت کا احترام کرتے ہیں، امریکہ

امریکی  وزارت خارجہ کے  ترجمان  نے کہا  ہے کہ ہم  پاکستان کی علاقائی سالمیت کا احترام کرتے ہیں

496542
ہم  پاکستان کی علاقائی سالمیت کا احترام کرتے ہیں، امریکہ

 

امریکی  وزارت خارجہ کے  ترجمان  نے کہا  ہے کہ ہم  پاکستان کی علاقائی سالمیت کا احترام کرتے ہیں جب کہ پاکستان سے رابطے میں تھے اور طالبان رہنما ملا اختر منصور پر حملے سے متعلق پاکستان سے بات بھی ہوئی تھی۔  ملامنصور کے ایران جانے سے متعلق کوئی علم نہیں جب کہ ملامنصور طالبان کو مذاکرات سے روک رہے تھے۔انہیں نشانہ بنانے کا مقصد تشدد کرنے والوں کو سخت پیغام دینا ہے اور یہ بتانا ہے کہ جو لوگ تشدد کرتے ہیں انہیں نہیں چھوڑا جائے گا۔

ترجمان محکمہ  نے کہا  کہ ملا اختر منصور پر حملہ پاک افغان بارڈر پر ہوا لیکن امریکی ترجمان نے حملے کی اصل جگہ بتانے سے انکار کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی حکام نے امریکی ڈرون حملے میں ملا منصور کی ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا جس پر طالبان رہنماؤں سمیت امریکی محکمہ دفاع کے ادارے پینٹاگون نے بھی ملا منصور پر حملے کی تصدیق کی تھی جب کہ آج امریکی صدر نے ملامنصور کے امریکی ڈرون حملے میں مارے جانے کی تصدیق کردی۔

 دریں اثناء  پاکستان نے بلوچستان میں ہونے والے امریکی ڈرون حملے میں امریکا سے احتجاج کیا ہے۔ امریکی سفیر ڈیوڈ ہل کو دفتر خارجہ میں طلب کرکے ڈرون حملے پرشدید احتجاج کیا گیا اور اس حوالے سے پاکستان نے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے احتجاجی مراسلہ بھی امریکی سفیر کے حوالے کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈرون حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں اور اس کے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔



متعللقہ خبریں