پینٹاگون: افغانستان۔پاکستان سرحدی علاقے میں فضائی حملہ

طالبان لیڈر منصور نے دارالحکومت کابل  کے ساتھ ساتھ افغانستان بھر میں متعدد حملوں کی منصوبہ بندی میں کردار ادا کیا اور وہ افغان عوام، سکیورٹی فورسز اور بین الاقوامی کولیشن  کے لئے خطرہ تھا۔ پیٹر کُوک

495394
پینٹاگون: افغانستان۔پاکستان سرحدی علاقے میں فضائی حملہ

امریکہ کی وزارت دفاع پینٹا گون نے  افغانستان۔پاکستان سرحدی علاقے میں فضائی حملے کا  اور اس  حملے میں طالبان لیڈر ملُّا اختر محمد منصور کو ہدف  بنانے کا  اعلان کیا ہے۔

پینٹاگون کے ترجمان پیٹر کُوک  نے اپنے تحریری بیان  میں کہا ہے کہ  طالبان لیڈر منصور نے دارالحکومت کابل  کے ساتھ ساتھ افغانستان بھر میں متعدد حملوں کی منصوبہ بندی میں کردار ادا کیا اور وہ افغان عوام، سکیورٹی فورسز اور بین الاقوامی کولیشن  کے لئے خطرہ تھا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ منصور جھڑپوں کے خاتمے کے لئے مذاکرات میں   طالبان لیڈروں کی   افغان حکومت کے  ساتھ ملاقات کو ممنوع قرار دے کر امن اور مفاہمت کے راستے میں رکاوٹ بن رہا تھا۔

بیان کے مطابق  مُلّا عمر کی ہلاکت کے بعد طالبان کی قیادت  کی ذمہ داری اٹھانے کے بعد  سے منصور ہزاروں افغان شہریوں اور سیکورٹی فورسز اہلکاروں کی ہلاکت کا ذمہ دار ہے۔

تاہم حملے میں مُلّا منصور کے ہلاک ہونے کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

بیان کے مطابق حملے  کے نتائج کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔



متعللقہ خبریں