وزیر اعظم نواز شریف کواخلاقی طور پر اپنی کرسی چھوڑ دینی چاہیے، عمران خان

آئین کے مطابق وزیراعظم اور کابینہ عوام اور پارلیمنٹ کو جواب دہ ہیں  اور ان کو اس پر عمل پیرا ہونا چاہیے تھا

495191
وزیر اعظم نواز شریف کواخلاقی طور پر اپنی کرسی چھوڑ دینی چاہیے، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے  کہ نوازشریف کے پاس وزیراعظم  کی کرسی  پر رہنے کا اخلاقی جواز ختم ہوگیا ہےلہذا اب ان کو چاہیے کہ وہ  پاناما معاملے کی تحقیقات مکمل ہونے تک کسی اور کو وزیراعظم  کو عہدہ  سونپا جائے۔

عمران خان نے  پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاناما لیکس اپوزیشن کا نہیں بلکہ  ایک عالمی معاملہ ہے، اس میں دنیا بھر  سے لوگوں   کا نام موجود ہیں اور میں نہیں سمجھتا ہوں کہ ان ناموں کے لیک ہوتے وقت کسی قسم  کی غلطی کی گئی ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ  برطانوی وزیراعظم کا نام آیا تو انہوں نے پارلیمنٹ میں جا کر صفائی پیش کی۔ آئین کے مطابق وزیراعظم اور کابینہ عوام اور پارلیمنٹ کو جواب دہ ہیں  اور ان کو اس پر عمل پیرا ہونا چاہیے تھا۔وزیراعظم اگر ان کے 4 سوالات کا  جواب واضح طور پر  دے دیتے تو بات ختم ہوجاتی لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ جلسے کررہے ہیں،30 سال میں وزیراعظم ایسا اسپتال نہیں بناسکے جہاں وہ ٹیسٹ کرا سکیں اور اب ہر جگہ ایئرپورٹ بنانےکااعلان کیا جارہا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ملک کرپشن کرنے والوں کو آج تک نہیں پکڑا گیا، ہمیں ملک سے کرپشن ختم کرنے کا سنہری موقع ملا ہے، کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن بنے۔ اگر اس معاملے کی تحقیقات نہ ہوئی تو پھر تحریک انصاف تحریک چلائے گی۔

 



متعللقہ خبریں