ضلع جھنگ کے قریب بس اور ٹرک تصادم میں 10 افراد جان بحق

یہ حادثہ جھنگ کے جوار کی شاہراہ خوشاب پر پیش آیا جس

494925
ضلع جھنگ کے قریب بس اور ٹرک تصادم میں 10 افراد جان بحق

پاکستان کے شہر  جھنگ کے قریب خوشاب روڈ پر ایک  ٹریفک حادثے میں 10 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے۔

اطلاع کے مطابق خوشاب روڈ پر بس اور ٹرک میں تصادم  ہوا جس سے سڑک پر  لاشوں کے ڈھیر بکھر گئے۔ زخمیوں کو فی الفور جوار کے  اسپتال منتقل کر دیا گیا  جہاں پر  انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے جھنگ کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے  زخمیوں  کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

 



متعللقہ خبریں