پاکستان، تین خود کش حملہ آور اپنے بموں کو خود ہی نشانہ بن گئے

تینوں دہشت گرد ایک موٹر سائیکل پر سوار کسی اہم مقام کو نشانہ بنانے جا رہے تھے کہ عزائیل نے ان کا راستہ روک لیا

494214
پاکستان، تین خود کش حملہ آور اپنے بموں کو خود ہی نشانہ بن گئے

پاکستان  میں دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 3 خود کش  حملہ آور  ہلاک ہو گئے۔

اطلاع کے مطابق پشاور میں موٹر سائیکل پر سوار 3 دہشت گرد کسی اہم مقام کو  نشانہ بنانے جا رہے تھے کہ راستے  میں ہی   دھماکا خیز مواد  دھماکے سے پھٹ گیا ۔

اس دھماکے  کے  نتیجے میں تینوں دہشت گرد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد 3 خود کش جیکٹیں  لے کر جا رہے تھے کہ 2 دھماکے سے پھٹ گئیں جب کہ تیسری کو  بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنایا۔

یہ  بھی بتایا  گیا ہے کہ  دہشت گردوں کےپاس  9 دستی بم اور کلاشنکوف بھی موجود تھے۔  پولیس نےعلاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں