خیبرپختونخوا کے عوام کو دکھایا گیا تبدیلی کا خواب پورا نہ ہو سکا، نوازشریف

وزیراعظم نوازشریف نے مینگورہ میں جلسے عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام 2013 کی غلطی پر آج پچھتا رہے ہیں۔

494723
خیبرپختونخوا کے عوام کو دکھایا گیا تبدیلی کا خواب پورا نہ ہو سکا، نوازشریف

 

وزیراعظم نوازشریف نے مینگورہ میں جلسے عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام 2013 کی غلطی پر آج پچھتا رہے ہیں کیوں کہ انہیں جس تبدیلی کا خواب دکھایا گیا وہ اب تک نہیں آئی۔یہاں وہی ٹوٹی پھوٹی سڑکیں، اسپتال اور اسکول موجود ہیں، مجھے تو یہاں کوئی تبدیلی نہیں نظر آئی۔ انہوں نے کہا کہ اگر 2013 میں عوام کسی جھانسے میں نہ آتے تو واقعی یہاں تبدیلی آجاتی اور آج کے جلسے سے محسوس ہورہا ہے کہ عوام بھی اب اپنی غلطی پر پچھتارہے ہیں لیکن فکر نہ کریں ہم پنجاب اور بلوچستان کی طرح دیگر صوبوں میں بھی وہی تبدیلی لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اپنے اپنے مقدر کی بات ہے کہ کوئی سڑکیں بنا رہا ہے اور کوئی سڑکوں پر آرہا ہے لیکن ہم سڑکیں بناتے رہیں گے اور یہ سڑکوں پر آتے رہیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو مینگورہ میں اسپتال بنانے پر مبارک باد دینا چاہتا ہوں یہ اسپتال پنجاب کی طرف سے عوام کے لیے تحفہ ہے۔ وزیراعظم نے سوات میں موٹروے اور ایکسپریس وے سمیت مختلف منصوبوں کا اعلان کیا جن میں خواتین یونیورسٹی کیمپس، نوجوانوں کے لیے ٹیکنکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ، گرڈ اسٹیشن، ہاکی گروانڈ کے لیے آسٹروٹرف شامل ہیں جب کہ انہوں نے سیدو شریف کے ایئرپورٹ کو دوبارہ فعال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ایک بار پھر 2018 کو بجلی بحران کے خاتمے کا سال قراردیا ۔



متعللقہ خبریں