وزیر اعظم کو احتساب دینا ہو گا وگرنہ ہم سڑکوں پر نکل آئیں گے، عمران خان

حکومت کا کام ہوتا ہے قانون بنانا اور اس پر عمل درآمد کرنا جب کہ اپوزیشن کا کام حکومت کے غلط کاموں پر تنقید کرنا ہوتا ہے

493188
وزیر اعظم کو احتساب دینا ہو گا وگرنہ ہم سڑکوں پر نکل آئیں  گے، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان  نے  ایک بیان   دیتے ہوئے  کہا  ہے کہ اگروزیراعظم نواز شریف نے خود کو احتساب کے لئے پیش نہ کیا تو  ان کی  جماعت  سڑکوں پر  نکل   آئے  گی۔

انہوں نے کہا کہ جن ممالک میں جمہوریت جتنی زیادہ مضبوط ہوتی ہے وہ اتنے ہی زیادہ خوشحال اور ترقی کرتے ہیں، جب یورپ جمہوریت کی جانب رواں دواں تھا تو اسوقت  مسلم  امہ  بادشاہی  نظام  کو  اپنائے ہوئی  تھی۔ بڑے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ  مسلمان  ممالک جمہوریت سے شروع ہو کر بادشاہت جب کہ یورپ بادشاہت سے شروع ہو کر جمہوریت کی طرف چلے گئے۔

 عمران خان  نے کہا  کہ حکومت کا کام ہوتا ہے قانون بنانا اور اس پر عمل درآمد کرنا جب کہ اپوزیشن کا کام حکومت کے غلط کاموں پر تنقید کرنا ہوتا ہے، جب عوام کا پیسہ غلط استعمال ہو، ٹیکس نہ دیا جا رہا تو اپوزیشن احتجاج کا حق رکھتی ہے۔

 



متعللقہ خبریں