پاناما لیکس کے معاملے پر قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس کل منعقد ہو گا

پاناما لیکس کے معاملے پر قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس کل ہوگا جس میں وزیراعظم نواز شریف بھی شریک ہوں گے۔

491361

اسپیکرسردار ایاز صادق کی زیرصدارت کل ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاناما لیکس کے معاملے پر بحث ہوگی جب کہ وزیراعظم نواز شریف بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ متحدہ اپوزیشن نے اس حوالے سے  وزیراعظم نوازشریف سے پوچھنے کے لئے 7 سوالات ترتیب دیئے ہیں اورجواب نہ ملنے پر ایوان میں بھرپور احتجا ج  کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس کے معاملے پراپوزیشن کو تحقیقات سے کوئی غرض نہیں اور وہ صرف سیاست کرنا چاہتی ہے تاہم ہم جوڈیشل کمیشن کی بات جوڈیشل کمیشن میں اور پارلیمنٹ کی بات پارلیمنٹ میں کریں گے۔ اپوزیشن کی جانب سے تیارہ کردہ سوالات کے جواب سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ جس معاملے کی تحقیقات کے لئے سپریم کورٹ کو خط لکھا گیا ہے اس پر پارلیمنٹ میں نہیں بلکہ کمیشن میں بات ہوگی۔

متعللقہ خبریں