پاناما لیکس کے حوالے سے وزیر اعظم سے وضاحت طلب سوالنامہ

حزب اختلاف کا کہنا  کہ وزیراعظم ایوان کو جواب دہ ہیں  لیکن  پاناما لیکس کے معاملے پر صرف ایوان میں حاضری کافی نہیں بلکہ انہیں اپوزیشن جماعتوں کو مطمئن کرنا ہوگا

487836
پاناما لیکس کے حوالے سے وزیر اعظم سے وضاحت طلب سوالنامہ

پاکستان میں  حزب اختلاف نے  پاناما لیکس کے معاملے پر قومی اسمبلی میں وزیراعظم سے وضاحت  طلب کرنے کا  سوالنامہ تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے وزیراعظم کےبروز جمعہ  ایوان میں آنے کے اعلان کے بعد پارلیمان  کی اپوزیشن جماعتوں نے پاناما لیکس پر نواز شریف  سے وضاحت کے لئے سوال نامہ تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حزب اختلاف کا یہ بھی کہنا  کہ وزیراعظم ایوان کو جواب دہ ہیں  لیکن  پاناما لیکس کے معاملے پر صرف ایوان میں حاضری کافی نہیں بلکہ انہیں اپوزیشن جماعتوں کو مطمئن کرنا ہوگا۔

تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کاکہنا  ہے کہ مشاورت سے کل تک سوالنامہ تیارکرلیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سوالنامے میں وزیراعظم سے پوچھا جائے گا ان کے خاندان کی جانب سے پاناما منتقل کی گئی رقم پر کتنا ٹیکس ادا کیا گیا اور پاناما میں کتنی سرمایہ کاری کی، پیسہ کہاں سے آیا اور کیسے بھجوایا گیا۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کل اسلام آباد میں موجود نہیں ہوں گے اس لئے تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کل ایوان میں یہ سوالنامہ پیش کریں گے۔

 



متعللقہ خبریں