دولت مشترکہ کے سرمایہ کار پرکشش پالیسیوں سے فائدہ اٹھائیں: صدر ممنون حسین

صدر ممنون حیسن نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت مضبوط ہورہی ہے اور انتظامیہ ، مقننہ اورعدلیہ ہم آہنگی کے ساتھ کام کررہے ہیں ۔ صدر نے چین پاکستان اقتصادی راہداری سے پاکستان سمیت پورے خطے میں خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا

486354
دولت مشترکہ کے سرمایہ کار پرکشش پالیسیوں سے فائدہ اٹھائیں: صدر ممنون حسین

صدرممنون حسین نے دولت مشترکہ میں شامل ممالک کے سرمایہ کاروں پرزوردیا ہے کہ وہ توانائی بنیادی ڈھانچے اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کرکے پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے پرکشش پالیسیوں سے فائدہ اٹھائیں۔

انہوں نے یہ بات جمعہ کے روز اسلام آباد میں دولت مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل اکبرخان سے گفتگوکرتے ہوئے کہی ۔
صدر نے کہاکہ آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے ملک میں امن بحال ہوا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان میں جمہوریت مضبوط ہورہی ہے اور انتظامیہ ، مقننہ اورعدلیہ ہم آہنگی کے ساتھ کام کررہے ہیں ۔
صدر نے چین پاکستان اقتصادی راہداری سے پاکستان سمیت پورے خطے میں خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا ۔
انہوں نے کہاکہ حکومت معاشرے کے تمام طبقوں کیلئے انسانی حقوق کو یقینی بنانے کوانتہائی اہمیت دیتی ہے اور خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ وہ ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا موثر کردارادا کرسکیں۔
پارلیمانی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل نے کہاکہ 2020ء تک دولت مشترکہ ممالک کے درمیان تجارتی حجم تقریباً دس کھرب ڈالر ہوگا انہوں نے پاکستانی تاجروں اور کارروباری شخصیات پرزوردیا کہ وہ پاکستانی معیشت کو مزید فروغ دینے کیلئے وسیع مواقع سے فائدہ اٹھائیں ۔



متعللقہ خبریں