ملک کے تمام علاقوں کی ترقی کے لیے یکساں کام کیا جا رہا ہے: صدر ممنون حسین

نجی میڈیکل کالج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ کوئی بھی ملک اس وقت تک ترقی حاصل نہیں کر سکتا جب تک خواتین اس کوشش میں شامل نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی حوصلہ افزائی کے لئے پرائمری تک تعلیم کا شعبہ ان کے حوالے کر دینا چاہئے

485276
ملک  کے تمام علاقوں کی ترقی کے لیے یکساں کام کیا جا رہا ہے: صدر ممنون حسین

پاکستان کے صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ملک بھر  کے تمام علاقوں میں  ترقیاتی  کام  یکساں اہمیت کے حامل ہیں اور تمام علاقوں کی ترقی کی طرف خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  بعض لوگ بڑے بڑے ترقیاتی منصوبوں پر بلاجواز تنقید کر رہے ہیں، ہمیں اعتدال کا دامن نہیں چھوڑناچاہئے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزملتان میں نجی میڈیکل کالج کے افتتاح کے موقع پر خطاب اور سرکٹ ہاؤس میں لیگی عہدیداروں،کارکنوں اور ارکان اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

نجی میڈیکل کالج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ کوئی بھی ملک اس وقت تک ترقی حاصل نہیں کر سکتا جب تک خواتین اس کوشش میں شامل نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی حوصلہ افزائی کے لئے پرائمری تک تعلیم کا شعبہ ان کے حوالے کر دینا چاہئے ۔صدر نے کہا کہ ملک میں صحت اور تعلیم کے شعبے میں پرائیویٹ اور کارپوریٹ سیکٹر کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہئے ۔ صدر نے کہا کہ ملتان میں ہسپتال و کالج کے قیام سے جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقوں کو فائدہ پہنچے گا۔



متعللقہ خبریں