عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر وسائل فراہم کئے جا رہے ہیں: نواز شریف

نواز شریف نے کہا کہ حکومت عوام کی فلاح وبہبود کے لئے بھرپور انداز میں کام کر رہی ہے اور عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ایک ایک پائی دیانتداری سے خرچ کی جا رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ عوام کا معیار زندگی بہتر بنانےکی کوششیں صرف کی جا رہی ہیں

485036
عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر وسائل فراہم کئے جا رہے ہیں: نواز شریف

پاکستان  کے وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے وسائل ترجیحی بنیادوں پر فراہم کئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار قومی اسمبلی کے مختلف ارکان سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔

نواز شریف نے کہا کہ حکومت عوام کی فلاح وبہبود کے لئے بھرپور انداز میں کام کر رہی ہے اور عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ایک ایک پائی دیانتداری سے خرچ کی جا رہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے مختلف ترقیاتی منصوبے تیزی سے مکمل کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے چین پاکستان اقتصادی راہداری جیسے بنیادی ڈھانچے کے منصوبے جلد مکمل کرنے کا عزم ظاہر کیا۔منتخب نمائندوں نے وزیراعظم کو اپنے حلقوں میں جاری ترقیاتی سکیموں کے بارے میں آگاہ کیا اور ان کے ساتھ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ارکان نے کہا کہ عوام وزیراعظم کے ترقیاتی اقدامات اور پالیسیوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں وزیراعظم سے ملاقات کرنے والے ارکان میں ناصر اقبال بوسن ، ملک شاکر بشیر اعوان اور نجف عباس سیال شامل تھے۔

بعد میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء پیر صابر شاہ سے باتیں کرتے ہوئے ، جنہوں نے اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی ، وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی طرف سے شروع کئے گئے ترقیاتی منصوبوں سے ملک کی قسمت بدل جائے گی۔انہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح وبہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
صابر شاہ نے کہا کہ خیبرپختونخواء کے عوام پاکستان مسلم لیگ ن کے ترقیاتی ایجنڈے کے معترف ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواء کی حکومت عوام کی خدمت کرنے میں ناکام رہی ہے۔
پیر صابر شاہ نے کہا کہ صوبے کے عوام میں نواز شریف کی مقبولیت بڑھ رہی ہے جو آئندہ عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کی کامیابی کا پیش خیمہ ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں