وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ، اپوزیشن جماعتیں متفق نہ ہوسکیں، آج ایک بار پھر ملنے کا فیصلہ

سلام آباد میں معاملے پر حزب اختلاف کی نو جماعتوں کے اجلاس کے بعد پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) شاہ محمود قریشی اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں پی پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پانامالیکس سامنے آنے کے بعد ذمہ داریاں

482986
وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ، اپوزیشن جماعتیں متفق نہ ہوسکیں، آج ایک  بار پھر ملنے کا فیصلہ

پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کی رہائشگاہ  اپوزیشن  کے اجلاس میں وزیر اعظم سے استعفے کے مطالبے پر اتفاق رائے نہ ہوسکا  ہےجس  پر  آج ایک مرتبہ پھر حزب اختلاف کی جماعتیں مل  بیٹھنے   کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سلام آباد میں معاملے پر حزب اختلاف کی نو جماعتوں کے اجلاس کے بعد پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) شاہ محمود قریشی اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں پی پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پانامالیکس سامنے آنے کے بعد ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

وزیراعظم ملک کے سربراہ ہیں، چیف ایگزیکیٹیو ہیں، لہٰذا ان کی یہ ذمہ داری بنتی ہے۔ ہم نے اپوزیشن کی جماعتوں کے لیے کوئی راستہ نہیں نکالا، ہم نے کہا ہے کہ تمام افراد کا احتساب ہونا چاہیے لیکن اس کا آغاز وزیراعظم سے ہو کیوں کہ وہ ملک کے چیف ایگزیکیٹیو ہیں۔'

عوامی نیشنل پارٹی اور قومی وطن پارٹی کی جانب سے وزیر اعظم کے استعفے کی مخالفت کی گئی ہے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے بھی اس حوالے سے کوئی واضح جواب دینے سے انکار کر دیا ہے ۔ ایم کیو ایم نے بھی اس مطالبے کی پہلے مخالفت کی تھی مگر گفت و شنید کے بعد اس نے بھی اس حوالے سے اتفاق رائے کا اظہار کیا ہے ۔   

گزشتہ روز اجلاس میں پیپلزپارٹی، تحریک انصاف، ایم کیوایم، مسلم لیگ (ق) ، اے این پی، جماعت اسلامی اوردیگر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔  



متعللقہ خبریں