بلاول بھٹو نے وزیراعظم نواز شریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم نواز شریف سے ایک بار پھر استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے نواز شریف سے کہا ہے کہ آپ کے دن گنے جاچکے ہیں، حکومت ہچکولے کھا رہی ہے ، تخت رائے ونڈ لرز رہا ہے

481686
بلاول بھٹو نے  وزیراعظم  نواز شریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم نواز شریف سے ایک بار پھر استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے نواز شریف سے کہا ہے کہ آپ کے دن گنے جاچکے ہیں، حکومت ہچکولے کھا رہی ہے ، تخت رائے ونڈ لرز رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ   پاناما لیکس کی تحقیقات تک استعفیٰ دے دیں، تحقیقات کے بعد بے گناہ ثابت ہونے پر دوبارہ عہدہ سنبھال لیں ، کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کروں گا۔

نواز حکومت کو پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول نے آڑے ہاتھوں لیااوروزیر اعظم نواز شریف کے خلاف نعرے لگائے ۔

جلسہ سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو نے کہا کہ میاں صاحب اب ہم خاموش نہیں ہوں گے ،پاناما لیکس کا پیچھا کریں گے ۔

ان کا مزید کہنا تھا جنوبی ایشا میں امن سے ہی مشرقی وسطیٰ میں امن قائم ہو گا۔جب تک نہتے کشمیریوں اور مظلوم فلسطینیوں کو مظالم کا نشانہ بنایا جاتا رہے گا تب تک دنیا میں امن قائم نہیں ہو گا۔ عالمی برادری نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم پر آنکھیں بند کی ہوئی ہیں۔ پیپلز پارٹی کشمیریوں کی ہر جدوجہد کیساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ میں شفافیت پر یقین ركھتا ہوں، غلطیاں ہوتی ہیں جو غلطی كرے گا اس كا حساب بھی دے گا، میں ایك ایسا كشمیر چاہتا ہوں جہاں كشمیریوں كو كہیں جانے كی ضرورت نہ ہو بلكہ كشمیر اپنے ملك میں آ كر اپنے لوگوں كی خدمت كریں، كشمیر پھلے پھولے اور یہاں خوشحالی ہو۔



متعللقہ خبریں