پاک بھارت تنازعے اور افغان مسئلے کا حل خطے میں امن کے لیے ناگزیر ہیں

ملیحہ لودھی  نے  ہارورڈ یونیورسٹی میں کینیڈی اسکول کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب میں کہا کہ چین سے تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی میں انتہائی اہمیت کے حامل  ہیں

479480
پاک بھارت تنازعے اور افغان مسئلے کا حل خطے میں امن کے لیے ناگزیر ہیں

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ افغان مسئلے کا حل اور پاک بھارت تنازعات کا خاتمہ قیام امن کیلئے ناگزیر ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی  نے  ہارورڈ یونیورسٹی میں کینیڈی اسکول کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب میں کہا کہ چین سے تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی میں انتہائی اہمیت کے حامل  ہیں، پاک چین اقتصادی راہداری  ہماری علاقائی معاشی تعاون کی مثال ہے ۔ پاکستان مستقبل میں بھی امریکہ اور چین دونوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھے گا۔

انہوں نے مزید کہا  کہ معاشی استحکام، دہشت گردی کا خاتمہ اور علاقائی امن و استحکام پاکستان کی قومی ترجیحات ہیں اور  افغانستان کے مسئلے کا حل اور پاک بھارت تنازعات کا خاتمہ خطے میں قیام امن کے لیے ناگزیرہے۔

 



متعللقہ خبریں