ممنون - نواز ملاقات میں ملکی سیاسی صور ت حال اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

دونوں رہنماؤں نے ملک کی اقتصادی صورتِ حال کے بارے میں بھی بات چیت کی اور ملک کی ترقی کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور ترقی کی رفتار کو تیز کرنے کے بارے میں دونوں رہنماؤں میں اتفاق پایا گیا

475848
ممنون - نواز ملاقات میں ملکی سیاسی صور ت حال اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

صدر ممنون حسین سے وزیر اعظم نواز شریف نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صور ت حال اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس کے علاوہ اقتصادی راہداری کے تحت توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں پر بھی غور کیا گیا ۔

دونوں رہنماؤں نے ملک کی اقتصادی صورتِ حال کے بارے میں بھی بات چیت کی اور ملک کی ترقی کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور ترقی کی رفتار کو تیز کرنے کے بارے میں دونوں رہنماؤں میں اتفاق پایا گیا۔
اطلاعات کے مطابق ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے صدر ممنون حسین کو مختلف امور کے حوالے سے حکومتی فیصلوں سے آگاہ کیا ۔ اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ بدعنوانی پر حکومت نے عدم برداشت کا رویہ اپنا رکھا ہے تاہم ملکی استحکام اور ترقی کیلئے سب کو حکومت کا ساتھ دینا چاہئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں شفافیت اور قوم کے پیسے کا درست استعمال یقینی بنایا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے پاناما لیکس کے بارے میں بھی بات چیت کی اور اس مسئلے کو سیاسی رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے اور ان کی امنگوں کا خیال رکھتے ہوئے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔



متعللقہ خبریں