پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پی آئی اے کو پبلک لمیٹڈ کمپنی بنانے کا بل منظور

پیر کے روزاسپیکر سردار ایاز صادق کی زیرصدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہوا۔اجلاس کے دوران اپوزیشن جماعتوں نے واضح کیا کہ ملازمین کے خلاف تمام مقدمات واپس لینے کے اعلان کے بعد ہی پی آئی اے بل کی حمایت کی جائےگی

469316
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پی آئی اے کو پبلک لمیٹڈ کمپنی بنانے کا بل منظور

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کو پبلک لمیٹڈ کمپنی میں تبدیل کرنے کا بل منظور کرلیا گیا۔یہ بل وفاقی وزیر زاہد حامد نے پیش کیا تھا۔

پیر کے روزاسپیکر سردار ایاز صادق کی زیرصدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہوا۔اجلاس کے دوران اپوزیشن جماعتوں نے واضح کیا کہ ملازمین کے خلاف تمام مقدمات واپس لینے کے اعلان کے بعد ہی پی آئی اے بل کی حمایت کی جائےگی۔

حکومت نے حزب اختلاف کے بنیادی مطالبات پورے کئے تاہم بل کی منظوری کے دوران اے این پی نے واک آوٹ کیا۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر قانون زاہد حامد نے کہا کہ جو مقدمات عدالتوں میں نہیں وہ 24 گھنٹوں میں واپس لے لیے جائیں گے تاہم جو عدالتوں میں زیر سماعت ہیں اس پر کوئی یقین دہانی نہیں کراسکتے۔ پی آئی اے بل کے تحت قومی ایئرلائن کی نجکاری نہیں کی جائے گی۔ کمپنی کے زیادہ سے زیادہ 49 فیصد شیئرز فروخت کیے جاسکیں گے مگر انتظامی کنٹرول حکومت کے پاس ہی رہے گا۔

بل کے مطابق ملازمین کی تنخواہوں اور مراعات پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔



متعللقہ خبریں