پاک بحریہ کے میزائل ضرب کا کامیاب تجربہ

ساحل سے سمندر میں اہداف کو مار کرنے والے میزائل کے کامیاب تجربے کے بعد اسے پاک بحریہ کے اسلحہ میں شامل کر لیا گیا ہے

467807
پاک بحریہ  کے میزائل ضرب کا کامیاب تجربہ

پاک بحریہ نے ساحل سے بحری جنگی بحری جہازوں کو ہدف بنانے والے ' ضرب ' نامی میزائل کی لانچنگ کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

پاک بحریہ کےترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاک بحریہ کی جانب سے ساحل سے بحری جنگی جہازوں کو نشان بنانے والے میزائل کو ساحلی علاقے سے داغا گیا اوراس نے سمندرمیں موجود اپنے ہدف کوکامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا۔ جس کے بعد اس میزائل کو پاک بحریہ کے اسلحہ میں شامل کر دیا گیا ہے۔

میزائل کے تجربے کے دوران پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکا اللہ اورڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف آپریشنزسمیت دیگر اعلیٰ عسکری افسران بھی موجود تھے ، ایڈمرل ذکا اللہ اورڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف آپریشنز نے ''ضرب'' کے اس کامیاب تجربے کے بعد اس کی تیاری میں شامل ماہرین اور دیگر عملے کی کی کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ میں شامل کیا جانے والا یہ نیا میزائل سسٹم ہماری حربی صلاحیتوں میں اضافے کی کاوشوں کا ایک دوام ہے۔ جس کا کامیاب تجربہ اور ملک کی سمندری حدود کے دفاع کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اہم قدم اور ہماری حربی تیاریوں کی سند پر مہر ہے۔



متعللقہ خبریں