ملک کو معاشی ترقی پر گامزن کردیا ہے: وزیراعظم نواز شریف

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ آئی ایم ایف کا پروگرام تکمیل کی راہ پر گامزن ہے۔ موجودہ حکومت اپنی اقتصادی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے ، بلند شرح نمو کے حصول، مالی اور جاریہ اکاؤنٹ خسارہ جات پر قابو پانے کے کوششیں صرف کررہی ہے

467037
ملک کو معاشی ترقی پر گامزن کردیا ہے: وزیراعظم نواز شریف

پاکستان کے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نےکہا ہے کہ ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کردیا اور اس سلسلے میں آئی ایم ایف نے پاکستان کی مکمل معاونت کی ہے جس کے نتیجے ہیں میں یہ کامیابی حاصل کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ آئی ایم ایف کا پروگرام تکمیل کی راہ پر گامزن ہے۔

موجودہ حکومت اپنی اقتصادی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے ، بلند شرح نمو کے حصول ، مالی اور جاریہ اکاؤنٹ خسارہ جات پر قابو پانے ، مالیاتی استحکام کو بہتر بنانے اور ڈھانچہ جاتی مسائل دور کرنے کیلئے پْر عزم ہے ۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)ہیڈ کوارٹرز میں مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر مسعود احمد سے وزیراعظم ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ گزشتہ ڈھائی سال کے دوران پاکستان آئی ایم ایف کے اشتراک کار سے پائیدار ترقی کی جانب گامزن ہو چکا ہے ۔

پاکستان کے مثبت اقتصادی تشخص پر بین الاقوامی مالیاتی منڈیوں کا اعتماد طویل مدتی اقتصادی استحکام کیلئے کامیاب پیش قدمی کا واضح ثبوت ہے جبکہ موجودہ حکومت کی ان تمام کاوشوں کے پس پردہ حتمی مقصد اپنے شہریوں کا معیار زندگی بہتر بنانا ہے ۔



متعللقہ خبریں