وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف عدالتی کاروائی کی درخواست منظور

تحریک انصاف نے پاناما لیکس کی بنیاد پر وزیراعظم نواز شریف کو نا اہل قراردینے کے لیے لاہورہائی کورٹ میں درخواست دائر کی

465473
وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف عدالتی کاروائی کی درخواست منظور

پاناما لیکس کی بنیاد پر وزیراعظم میاں نواز شریف کو نااہل قرار دینے کی درخواست لاہور ہائی کورٹ نے سماعت کے لیے منظور کرلی۔

تحریک انصاف لائرز فورم کے نائب صدر گوہرن واز سندھو نے پاناما لیکس کی بنیاد پر وزیراعظم نواز شریف کو نا اہل قراردینے کے لیے لاہورہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔

درخواست میں لکھا گیا ہے کہ سیاست دانوں نےملکی دولت لوٹ کربیرون ملک اثاثےبنائے ہیں، پاناما لیکس کی دستاویزات کی روشنی میں ان سیاستدانوں کو نااہل قرار دیا جائے اور ان کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا جائے ۔

واضح رہے کہ وکی لیکس کے بعد پاناما دستاویز کا انکشاف ہونے نے پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ہلچل مچادی، آئس لینڈ کے وزیر اعظم اسی بنا پر اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔

پاکستان سے وزیر اعظم نواز شریف کے علاوہ ان کے کنبے کے دیگر ممبران کے نام بھی انکشاف کردہ فہرست میں شامل ہیں۔



متعللقہ خبریں