نئی صدی کے بعد کے ترقیاتی اہداف کے حصول کا عزم کررکھا ہے: احسن اقبال

وہ بنکاک میں پائیدار ترقی کے بارے میں ایشیاء اور بحرالکاہل فورم سے خطاب کررہے تھے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان پائیدار ترقی اور اس کے اہداف کیلئے اپنے عزائم کو بہت اہمیت دیتا ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان ان اہداف کو سب سے زیادہ اہمیت دے رہا ہے

463959
نئی صدی کے بعد کے ترقیاتی اہداف کے حصول کا عزم کررکھا ہے: احسن اقبال

منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ نئی صدی کے بعد کے ترقیاتی اہداف کے حصول کے بارے میں وفاق اور حکومت نے صوبوں کی سطح پر تمام فریقوں سے مشاورت کیلئے جامع کوششیں کی ہیں۔

وہ بنکاک میں پائیدار ترقی کے بارے میں ایشیاء اور بحرالکاہل فورم سے خطاب کررہے تھے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان پائیدار ترقی اور اس کے اہداف کیلئے اپنے عزائم کو بہت اہمیت دیتا ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان ان اہداف کو سب سے زیادہ اہمیت دے رہا ہے جن سے پاکستان2030 تک اپر مڈل کلاس کے ملکوں کی فہرست میں شامل ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ 2018ء تک پرائمری کی سطح تک سکولوں میں بچوں کے داخلوں کا عالمی ہدف حاصل کرنے کیلئے تعلیم سے محروم تمام بچوں کو سکولوں میں داخل کرانے کی غرض سے وزیراعظم نے صوبوں کے تعاون سے ایک قومی مہم کا آغاز کیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام کے ذریعے ملکی ترقی کیلئے غربت کے خاتمے کا فنڈ قائم کیاگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے تین کھرب 41 ارب روپے کے ایک زرعی پیکج کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد آسان قرضوں کی فراہمی کے ذریعے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کسانوں کی ترقی اور زرعی شعبے میں نئی ٹیکنالوجی متعارف کرانا ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے ادارہ جاتی نظام کو وسعت دی جارہی ہے اور خواتین کے خلاف تشدد کی روک تھام کیلئے قانون وضع کردیا گیا ہے۔


متعللقہ خبریں